اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ مولانا عبیداللہ خان اعظمی نے آج ریڈیو تھران کی اردو سروس کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل، داعش کے ذریعے اپنے مفادات کے حصول کے درپے ہیں اور القاعدہ اور طالبان کے بعد اب داعش سے بھی اپنے مفادات حاصل کرنے کے بعد اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بعض ممالک اپنی مجبوریوں کی وجہ سے امریکہ کا ساتھ دے رہے ہیں، جبکہ انہیں بھی معلوم ہے کہ امریکہ، اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے اور عالمی سطح پر داعش جیسے گروہوں کے ذریعے اسلام کے چہرے کو مسخ کرنے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے۔ ہندوستان کے سابق رکن پارلیمنٹ مولانا عبیداللہ خان اعظمی نے کہا کہ امریکہ شیعہ اور سنّی مسلمانوں کے مابین اختلافات ڈالنےکی کوشش کررہا ہے، اس لئے مسلمانوں کو متحد ہوکر ان سازشوں کو ناکام بنانا چاہیے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲